کورونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ عام فلو ہے، برازیل کے صدر نے حیرت انگیز بات کہہ دی
برازیل(پی این آئی)کورونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ عام فلو ہے، برازیل کے صدر نے حیرت انگیز بات کہہ دی،برازیل میں کورونا وائرس سے بیمار افراد کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، ملک کے صدر نے مہلک ترین کورونا وائرس کو عام فلو کہہ کر اس کی اہمیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا ہے، ان کیاولین ترجیح معاشی نظام بنی ہوئی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ کی طرح کچھ اور سربراہان مملکت نے بھی کورونا کے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیئے ہیں جن میں برازیلی صدر بھی شامل ہیں، ان کی اس حکمت عملی کا بھگتان اب پوری قوم بھگت رہی ہے۔کورونا وبا سے برازیل میں 22 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ کے قریب ہے، ساو پاولو کے قبرستان نئی قبروں سے بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو چکی ہے۔متعدی امراض کے مراکز میں کام کرنے والوں کا کہنا ہےکہ حکومت موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔حکومتی لاپروائی کے سبب اسپتالوں میں کام کرنے والوں کی صحت کو خدشات ہیں جبکہ مریضوں کی جان بچانا انتہائی دشوار ہے، ڈاکٹروں اور نرسوں کا کہنا ہے کہ جو آئی سی یو میں کام کرنے والوں پر...