اشاعتیں

مارچ, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
تصویر
کورونا وائرس ۔۔۔۔خود کو کیسے بچانا ہے ۔۔۔۔فیصلہ آپ کے ہاتھ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری ۔۔۔۔پہلی جنگ عظیم میں 50 لاکھ سویلینز سمیت کم وبیش ایک کروڑ 40 لاکھ لوگ مارے گئے ۔دستیاب اعداد وشمار کے مطابق اس عظیم جنگ کے اخراجات اور نقصان کا حجم 337 ارب ڈالر تھا۔دوسری عالمی جنگ میں سات سے ساڑھے آٹھ کروڑ لوگ کام آئے اور اخراجات کا تخمینہ4010 ارب ڈالر لگایا گیا ۔طاقتور قوموں کی طرف سے  وسائل پر قبضے کے ٹکراؤ کے نتیجے میں برپا ہونے والی ان جنگوں کی 4347 ارب ڈالر پر مشتمل بھاری قیمت کسی نہ کسی شکل میں  دنیا بھر کے انسانوں کو ادا کرنا پڑی، مگر میدان جنگ ان ممالک تک ہی محدود رہا ۔اب صورتحال مختلف ہے، اسلحہ معشیت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں باہم دست وگریباں قوموں پر اچانک نادیده بلا ٹوٹ پڑتی ہے، رنگ و نسل علاقہ مذہب کی تفریق کیئے بغیر ایک طرف ساری دنیا ہے اور دوسری طرف کورونا وائرس، بحروبر سے فضا اور فضا سے چاند کو تسخیر کرنے والا انسان بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے، مذہب، قوم(ملک )،تہذیب، معاشرت، سیاست کورونا نے سب کی...
تصویر
اسلام آباد (صدام قریشی ) 26  مارچ 2020 وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اللہ رب العزت کے حضور رحمت للعالمین کے صدقے انسانیت کو اس موذی وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خصوصی دعائیں کریں نبی رحمت سے التجا کریں کہ وہ اس معاملے میں اللہ عزوجل کے حضور ہماری سفارش فرمائیں تمام صاحبان استطاعت صدقات کا اہتمام کریں انفرادی و اجتماعی سطح پر صدقات و خیرات کا اہتمام کیا جائے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کا یکم مارچ سے سفر کرنے والے حضرات اور وہاں سے آنیوالے شہریوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا جدید نظام کے ذریعے حاصل کرلیا گیا ہے ان کی مختلف جگہوں پر  آنے جانے کی لوکیشنز بھی ٹریک کی جارہی ہیں اور گھر گھر جاکر انہیں چیک اورمانیٹر کیا جائیگا اس کے علاوہ محکمہ مال کے ذمہ داران کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ بھی علحیدہ سے اس حوالے سے فہرست مرتب کریں تاکہ باہر سے آنیوالا کوئی بھی شخص لازمی چیک اپ کروائے اور اسے مانیٹر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے اقدامات آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں آپ سرکاری اداروں سے تعاون کریں یہ آپ اور...
تصویر
کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور روک تھام کےلیے  ازاذ کشمیر بھر کی طرح کوٹلی ازاد کشمیر میں بھی  مکمل لاک ڈاون ڈپٹی کمشنر کوٹلی کا کرونا وائرس سے بچاو اور حفاظتی نقطہء نظر کے تحت گزشتہ رات  بارہ بجے س تما کاروباری مراکز  کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا  صرف اشیاء  خوردونوش کریانہ فروٹ شاپس میڈیکل سٹور اور پیٹرول پمپ کو کھلا رکھنے کی ہدایت  دیگر پبلک سروس ٹرانسپورٹ مکمل بند جبکہ ضلعی انتظامیہ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈی اس پی اے اڈ پی اور اس ایچ او تھانہ کوٹلی نے ہمراہ نفری ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاو اور حفاظتی اقدامات جو لاک ڈاون کیا گیا اڈ پر عمل درآمد کے لیے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری جبکہ  ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کے  غیر ضروری گھروں سے نکلنا اور میل جول سے  گریز کریں  ماسک اور دسرانوں کا استعمال کریں گزشتہ روز دو  ٹنٹ  سروس مالکان کے خلاف کروائی بھی عمل میں لائی گے میں اپ کو بتا چلوں کے کرونا وائرس نے جہاں باقی ممالک میں تباہی مچائی ہوئی وہاں پاکستان اور آزاد کشمیر بھی اس صورت حال سے دو چار ہیں ...