اشاعتیں

مئی, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کورونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ عام فلو ہے، برازیل کے صدر نے حیرت انگیز بات کہہ دی

تصویر
برازیل(پی این آئی)کورونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ عام فلو ہے، برازیل کے صدر نے حیرت انگیز بات کہہ دی،برازیل میں کورونا وائرس سے بیمار افراد کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، ملک کے صدر نے مہلک ترین کورونا وائرس کو عام فلو کہہ کر اس کی اہمیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا ہے،  ان کیاولین ترجیح معاشی نظام بنی ہوئی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ کی طرح کچھ اور سربراہان مملکت نے بھی کورونا کے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیئے ہیں جن میں برازیلی صدر بھی شامل ہیں، ان کی اس حکمت عملی کا بھگتان اب پوری قوم بھگت رہی ہے۔کورونا وبا سے برازیل میں 22 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ کے قریب ہے، ساو پاولو کے قبرستان نئی قبروں سے بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو چکی ہے۔متعدی امراض کے مراکز میں کام کرنے والوں کا کہنا ہےکہ حکومت موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔حکومتی لاپروائی کے سبب اسپتالوں میں کام کرنے والوں کی صحت کو خدشات ہیں جبکہ مریضوں کی جان بچانا انتہائی دشوار ہے، ڈاکٹروں اور نرسوں کا کہنا ہے کہ جو آئی سی یو میں کام کرنے والوں پر...
تصویر
عیسائیت سے اسلام قبول کرنے والے محمد یوسف جب پہلی بار اپنی اہلیہ کیساتھ خانہ کعبہ گئے ،تو انہوں نے کعبہ              ایسا کیا منظر دیکھا کہ زور زور سے چیخنا شروع کر دیا ؟ پاکستانی کرکٹ کے نامور کھلاڑی محمد یوسف نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار اپنے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔انٹرنیشنل اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے  محمد یوسف نے بتایا کہ ’جب سے میں مسلمان ہوا ہوں،  میرا دل سکون محسوس کرتا ہے۔ اس سے پہلے میں بہت مضطرب رہتا تھا لیکناللہ نےاب مجھے ہر چیز سے نوازا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ دنیا میں میرے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہ تھی۔ میرے پاس دولت بھی تھی اور شہرت بھی۔ لیکن اب میرے دل میں سکون بھی ہے‘۔ محمد یوسف جن کا نام پہلے یوسف یوحنا تھا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 2005 میں اسلام کیسے قبول کیا۔ یوسف نےراشدلطیف سے کہا کہ مجھے مسلمان کر دو میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں ۔یوسف نے طارق جمیل کو فون کروایہ ۔ طارق جمیل صاحب نےان سے کہاکہ یوسف کومسلمان کیا کرواو اس کے داستاویز میں بھی مسلمان لکھاواو اور اس کو عمرا کرواو۔ یوسف یوہانہ نے ...

امریکا کا دوبارہ ایٹمی تجربہ کرنے پر غور

تصویر
امریکا نے 28 سال بعد دوبارہ ایٹمی تجربہ کرنے کے بارے میں غور کرنا شروع کردیا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نیا جوہری تجربہ کرنے یا نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ مشاورت 28 سال پر امریکی انتظامیہ کے زیر غور پھر آئی ہے۔ اس سے قبل امریکا نے اپنا آخری جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔ دوسری جناب واشنگٹن پوسٹ نے امریکی سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین اور روس کی طرف سے ہلکی نوعیت کے جوہری ٹیسٹ کرنے کے بعد امریکی سیاستدانوں نے بھی جوہری تجربہ کرنے پر سوچ بچار شروع کردی ہے۔ تاہم اس کا فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ 15 مئی کو ہونے والی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک میٹنگ میں ممکنہ جوہری تجربے کا منصوبہ زیر بحث آیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ امریکا کوئی نیا تجربہ کرے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سینیر اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے متعدد اعلیٰ اہلکاروں نے ایسے دعوے کیے ہیں کہ روس اور چین ہلکی نوعیت کے جوہری تجربے کر رہے ہیں، جس کے بعد یہ بات زیر بحث آئی ک...

#بائیکاٹ پی آئی اے۔۔۔ !!!قومی ائیر لائن کو بین کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، پاکستانیوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

تصویر
لاہور (ویب ڈیسک) گذشتہ روز کراچی میں طیارہے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد سو شل میڈیا پر پی آئی اے کو بین کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔طیارہ حادثے میں 97 مسافر شہید ہوئے۔ اس حادثے کے بعد لوگ پی آئی اے کے جہازوں کو اڑتے تابوت سے تشبیہ دے رہے ہیں۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن کو بند کر دینا چاہے کیونکہ دنیا بھر میں کسی ایئرلائن کے اتنے حادثات نہیں ہوتے جتنے پی آئی اے کے ہوتے ہیں۔گزشتہ سال جعلی ڈگری کے حامل پی آئی اے کے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔ان میں 700 ملازمین کو جعلی ڈگری پر نکالا گیا جبکہ 400 سے زائد گھوسٹ ملازمین بھی شامل تھے جو مختلف شعبوں سے فارغ کئے گئے تھے۔گزشتہ سال سال 9برسوں سے ایئرلائن میں خدمات انجام دینے والے فرسٹ آفیسر خرم بلوچ نے استعفی دیا تھا اور اپنے استعفے میں انھوں نے کہا تھا کہ آپریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کاک پٹ کریو کے ساتھ تعاون ختم کردیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔اکثر پائلٹ سے جبری ڈیوٹی لینے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔جوکہ فلائٹ آپریٹ کرکے مسافروں اور طیارے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔ماضی میں بھی پی آئی اے مختلف...

’’اُس نے قرآن مجید کی تلاوت کی، مجھے پیسے دیئے اور کہنے لگا کہ میری ماں ، بیوی اور بچوں کو عید دے دینا، میں نے کہا کہ ۔۔۔ ‘‘ کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ سجاد گل کے والد کے بیان نے پورے مُلک کو افسردہ کر دیا

تصویر
لاہور (نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے ’’اُس نے قرآن مجید کی تلاوت کی، مجھے پیسے دیئے اور کہنے لگا کہ میری ماں ، بیوی اور بچوں کو عید دے دینا، میں نے کہا کہ ۔۔۔  ‘‘ کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ سجاد گل کے والد کے بیان نے پورے مُلک کو افسردہ کر دیاطیارے کو چلانے والے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد کا بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گھر سے روانہ ہونے سے قبل کیپٹن سجاد گل نے قرآن پاک کی تلاوت تھی۔مجھے پیسے بھی ہے اور کہا کہ بچوں اور میری بیوی کو عیدی دینا۔جس پر میں نے کہا کہ تم نے پانچ بجے آ جانا ہے خود ہی عیدی دے دینا۔تو بیٹے نے کہا کہ نہیں بس آپ انہیں یہ عیدی دے دینا۔بیٹا دوسری بار دوبارہ واپس آیا اور کہا کہ 5000 والدہ کو بھی دے دینا میں واپس آکر آپ کو دوں گا۔میں نے کہا کہ بیٹا یہ کیا بات ہوئی تو اس نے کہا بس آپ میری طرف سے والدہ کو عیدی دے دینا۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کا کپتان سجاد گل انتہائی تجربہ کار پائلٹ تھا، سجاد گل کا 17 ہزار گھنٹے سے زائد فلائٹ کا تجربہ تھا، جبکہ اے 320ایئربس چلانے میں ان کا کوئی ثانی پائل...