#بائیکاٹ پی آئی اے۔۔۔ !!!قومی ائیر لائن کو بین کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، پاکستانیوں کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی


لاہور (ویب ڈیسک) گذشتہ روز کراچی میں طیارہے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد سو شل میڈیا پر پی آئی اے کو بین کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔طیارہ حادثے میں 97 مسافر شہید ہوئے۔ اس حادثے کے بعد لوگ پی آئی اے کے جہازوں کو اڑتے تابوت سے تشبیہ دے رہے ہیں۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن کو بند کر دینا چاہے
  • کیونکہ دنیا بھر میں کسی ایئرلائن کے اتنے حادثات نہیں ہوتے جتنے پی آئی اے کے ہوتے ہیں۔گزشتہ سال جعلی ڈگری کے حامل پی آئی اے کے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔ان میں 700 ملازمین کو جعلی ڈگری پر نکالا گیا جبکہ 400 سے زائد گھوسٹ ملازمین بھی شامل تھے جو مختلف شعبوں سے فارغ کئے گئے تھے۔گزشتہ سال سال 9برسوں سے ایئرلائن میں خدمات انجام دینے والے فرسٹ آفیسر خرم بلوچ نے استعفی دیا تھا اور اپنے استعفے میں انھوں نے کہا تھا کہ آپریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کاک پٹ کریو کے ساتھ تعاون ختم کردیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔اکثر پائلٹ سے جبری ڈیوٹی لینے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔جوکہ فلائٹ آپریٹ کرکے مسافروں اور طیارے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔ماضی میں بھی پی آئی اے مختلف وجوہات کی بنا پر تنقید کی زد میں رہی ہے۔تاہم جب بات انسانی جان پر آ جائے تو لوگوں کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے۔پی آئی اے کا عملہ کرپشن کے چکروں میں رہتا ہے۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کو اس وقت تک بند کر دینا چاہیے جب تک کوئی بین الاقوامی سیفٹی کمپنی اس کی انسپکشن نہیں کرتی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کورونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ عام فلو ہے، برازیل کے صدر نے حیرت انگیز بات کہہ دی